ایرانی گارڈز کا 10 غیر ملکی جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
- دس کرائے کے قاتل اور غدار عناصر کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ان کی افواج نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جاری جنگ کے دوران 10 غیر ملکی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیوز ایجنسی ایسنا کے مطابق شمال مشرقی صوبے رضوی خراسان میں پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کا کہنا ہے کہ دس کرائے کے قاتل اور غدار عناصر کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے،تاہم ان کی شہریت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ان میں سے 4 افراد حساس مقامات اور معاشی ڈھانچے کے بارے میں معلومات جمع کر رہے تھے جبکہ دیگر کا تعلق دہشت گرد گروہ سے تھا۔
























Comments
Comments are closed.