BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

’غیر قانونی جارحیت‘ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے، اقوام متحدہ میں ایران کا اصرار

  • ”ایران ایسا ملک نہیں جو دباؤ، دھمکی یا غیر قانونی جارحیت کے آگے سر جھکا دے۔“ علی بحرینی
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے پیر کو اقوامِ متحدہ میں اعلان کیا ہے کہ وہ ”غیر قانونی جارحیت کے آگے سر نہیں جھکائے گا“ اور کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے باعث اس کے شہری سنگین خطرے سے دوچار ہیں۔

جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں، جہاں حالیہ مہینوں میں مظاہرین کے خلاف کارروائی کے بعد ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گفتگو ہو رہی تھی، تہران نے کہا کہ توجہ اس کے بجائے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ پر مرکوز ہونی چاہیے۔

جنیوا میں اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر علی بحرینی نے کہا کہ ”ایران کے حوالے سے سب سے فوری اور بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ 9 کروڑ افراد کی جانوں کو لاحق فوری اور سنگین خطرہ ہے، جو غیر ذمہ دارانہ فوجی جارحیت کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ یہ جارحیت بین الاقوامی منظرنامے کے چند انتہائی قانون شکن اور بے ضمیر عناصر کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بحرینی نے خبردار کیا کہ اگر اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ عسکریت پسندی پر دنیا خاموش رہی تو ایران یقیناً اس سلوک کا شکار ہونے والا آخری ملک نہیں ہوگا۔

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے حملوں کی پہلی لہر شروع کی، جس کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے دوران ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خلیج کے متعدد ممالک میں اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایران کے ریکارڈ سے متعلق اجلاس کے دوران بحرینی نے اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ انسانی حقوق فورم پر زور دیا کہ وہ اس کے بجائے ایرانی ثقافتی ورثے پر ہونے والے ”اندھا دھند حملوں“ اور ”اسکول کی میزوں پر بیٹھے معصوم بچوں کے قتلِ عام“ پر بحث کرے۔

ایران نے امریکہ اور اسرائیل پر جنوبی شہر میناب میں ایک اسکول پر مہلک میزائل حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ واشنگٹن نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے، تاہم خبر رساں ادارے کو اس مقام تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔

ایرانی سفیر کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایران میں 1,300 سے زائد افراد شہید جبکہ 7,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ”ایسے حالات میں ایران سے آخر توقع کیا کی جا رہی ہے؟“ اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ”ایران ایسا ملک نہیں جو دباؤ، دھمکی یا غیر قانونی جارحیت کے آگے سر جھکا دے۔“

دوسری جانب خلیج تعاون کونسل کے چھ رکن ممالک اور اردن نے اپنے علاقوں پر ایران کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی سلامتی اور شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور ”کسی بھی جواز کے تحت قابلِ قبول نہیں۔“

ادھر انسانی حقوق کونسل میں ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر کونسل کے خصوصی نمائندے اور حقائق معلوم کرنے والے مشن کے ساتھ ممالک کے درمیان ایک انٹرایکٹو مکالمہ بھی جاری تھا۔

Comments

Comments are closed.