BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

گھی اور تیل کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں، دو ماہ کے ذخائر موجود ، شیخ عمر ریحان

  • صنعت مارکیٹ میں بلا تعطل سپلائی برقرار رکھنے کیلئے مکمل طور پر تیار، وناسپتی مینوفیکچررز
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت گھی اور کھانے کے تیل کا اتنا وافر ذخیرہ موجود ہے جو کم از کم اگلے دو ماہ کی ملکی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے ملک میں کسی بھی ممکنہ قلت کے خدشات کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، بالخصوص اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ خطے کی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان میں گھی اور کھانے کے تیل کی سپلائی مستحکم اور محفوظ ہے۔

شیخ عمر ریحان نے بیان دیا کہ ملک کے پاس گھی اور خوردنی تیل دونوں کے کافی ذخائر موجود ہیں، جو قومی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گھی یا خوردنی تیل کی کسی بھی قسم کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور اس بات پر زور دیا کہ صنعت مارکیٹ میں بلا تعطل سپلائی برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی مینوفیکچررز کے پاس اس وقت خام مال کے ساتھ ساتھ تیار مصنوعات کی بھی وافر مقدار دستیاب ہے۔

مزید برآں درآمدی مال کے متعدد جہاز مسلسل پاکستان پہنچ رہے ہیں جس سے سپلائی کی صورتحال مزید مستحکم ہورہی ہے۔

پی وی ایم اے کے چیئرمین کے مطابق خوردنی تیل اورآئل سیڈز کی کئی کھیپیں اس وقت سمندری راستوں کے ذریعے پاکستان کی طرف رواں دواں ہیں۔

توقع ہے کہ یہ کھیپیں اپنے مقررہ وقت کے مطابق ملک کی مختلف بندرگاہوں پر پہنچ جائیں گی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی صنعتوں کو فراہم کیا جائے گا اور مارکیٹ میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

شیخ عمر ریحان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی صنعت اپنی پوری صلاحیت (فل کپیسٹی) پر کام کررہی ہے اور پیداواری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف