BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.04%)
KSE100 Increased By (0.23%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 56.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.04%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.46 Increased By ▲ 0.11 (0.36%)
CNERGY 13.17 Increased By ▲ 0.05 (0.38%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.40 Increased By ▲ 0.95 (0.49%)
FABL 94.15 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 52.97 Increased By ▲ 0.18 (0.34%)
FFL 14.77 Increased By ▲ 0.05 (0.34%)
GGL 19.15 Decreased By ▼ -0.41 (-2.1%)
HBL 307.50 Increased By ▲ 1.40 (0.46%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.16 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.55 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 93.66 Increased By ▲ 0.50 (0.54%)
OGDC 315.95 Decreased By ▼ -0.78 (-0.25%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 14.99 Increased By ▲ 0.31 (2.11%)
PIOC 243.70 Increased By ▲ 0.49 (0.2%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.4%)
PRL 93.41 Increased By ▲ 0.39 (0.42%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.95 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
TRG 56.81 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

سندھ میں تمام گاڑیوں کے لیے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی قرار

  • سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کو 7 لاکھ روپے ملیں گے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں تمام گاڑیوں کے لیے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کو لازمی قرار دے دیا ہے، جسے انہوں نے سڑک حادثات کے متاثرین کے تحفظ اور روڈ سیفٹی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔

اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نئی پالیسی کے تحت سندھ میں کوئی بھی گاڑی اس وقت تک رجسٹر نہیں ہوگی اور نہ ہی اس کا ٹوکن ٹیکس قبول کیا جائے گا جب تک اس کی تھرڈ پارٹی انشورنس پالیسی موجود نہ ہو۔ یہ فیصلہ سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد کیا گیا ہے، جس میں انشورنس کوریج کو لازمی بنانے کے لیے ایک نئی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس اقدام کے ساتھ ’نو فالٹ کمپنسیشن سسٹم‘ کی بھی منظوری دی، جس کے تحت سڑک حادثات کے متاثرین یا ان کے خاندانوں کو مالی امداد ملے گی، قطع نظر اس کے کہ حادثہ کس کی غلطی سے ہوا۔

نئے فریم ورک کے مطابق سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کو 7 لاکھ روپے، جبکہ مستقل معذوری کا شکار ہونے والے افراد کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو مشکل وقت میں مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ نے قانون کے مؤثر نفاذ اور شفافیت کے لیے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم بھی لانچ کیا ہے اور محکمہ ایکسائز کو اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے واضح کیا کہ انشورنس کے بغیر گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی ممکن نہیں ہوگی۔ سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت کے مطابق جعلی دستاویزات روکنے کے لیے انشورنس پالیسیوں کی ڈیجیٹل تصدیق کو ’سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈیٹا بیس سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے بھی انشورنس لازمی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے اسے عوامی خدمت اور روڈ سیفٹی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خصوصاً کم آمدنی والے خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا جو حادثات کی صورت میں مالی تحفظ نہ ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.