BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، صورتحال کا جائزہ لیا

  • ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

آج نیوز کے مطابق ملاقات میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں اور انہیں روکنے کے لیے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے حکمت اور احتیاط کے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔ پاکستانی وفد میں بریگیڈئیر محمد جاوید طارق بھی شامل تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر ایک پوسٹ میں سعودی وزیر دفاع نے بیان کیا کہ پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے مملکت پر ہونے والے ایرانی حملوں اور مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ان حملوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے مزید کہا کہ ہم نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی کارروائیاں علاقائی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ ایرانی فریق دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا اور غلط فہمی یا غلط اندازوں سے گریز کرے گا۔

سعودی عرب اور پاکستان نے ستمبر میں ایک اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدہ بھی کیا تھا جس کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔

اسی دوران سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی کال وصول کی، جس میں انہوں نے سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مملکت کی سیکیورٹی اور استحکام کے تحفظ میں مکمل تعاون اور یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments

200 حروف