BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ایران اور دیگر مقامات پر پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لیے سی ایم یو 24 گھنٹے فعال، دفتر خارجہ

  • پاکستان نے شہریوں کے انخلا کی سہولت کے لیے پیشگی اقدامات اٹھائے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

وزارت خارجہ نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اس کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو)صورتحال کی نگرانی اور ایران سمیت دیگر ممالک میں موجود پاکستانی شہریوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔

علاقائی صورتحال کی تبدیلی کے تناظر میں حکومت پاکستان نے ایران سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا اور بیرون ملک مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے شہریوں کی مدد کے لیے پیشگی (فعال) اقدامات اٹھائے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے یہ بات ایران سے پاکستانیوں کے انخلا اور خطے کے دیگر حصوں میں موجود شہریوں کی مدد کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر بیرون ملک پاکستانی مشنز میں خصوصی سہولتی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، تاکہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو ویزا، لاجسٹکس اور سفری انتظامات میں مدد دی جا سکے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی مشنز نے بروقت رسائی اور امداد کے لیے مخصوص ایپلی کیشنز، رجسٹریشن پورٹلز اور ہیلپ لائنز بھی شروع کی ہیں۔ پاکستانی مشنز میزبان حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، تاکہ پاکستانی تارکین وطن کے لیے ضروری قونصلر سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔

دفتر خارجہ کے مطابق فضائی رابطوں کی جزوی بحالی کے ساتھ ہی پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے کمرشل پروازوں کے ذریعے اپنی اپنی منزلوں کی جانب واپسی شروع کر دی ہے۔ حکومت پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ اور ان کی محفوظ و بروقت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

Comments

Comments are closed.