BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

بھارت اور کینیڈا میں یورینیم کی فراہمی کے معاہدے پر پاکستان کا اظہار تشویش

بھارت نے اپنی تمام سویلین جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنے کیلئے پیش نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے کینیڈا اور بھارت کے درمیان یورینیم کی فراہمی اور نیوکلیئر ری ایکٹر ٹیکنالوجی کے نئے معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک انتخابی استثنیٰ قراردیا جو علاقائی استحکام اور عالمی عدم پھیلاؤ کے اصولوں کیلئے خطرہ ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب کینیڈا اور بھارت کے درمیان 2.6 ارب ڈالر کے یورینیم معاہدے پر اتفاق ہوا ہے جس کے تحت دونوں فریق چھوٹے ماڈیولر نیوکلیئر ری ایکٹرز (ایس ایم آرز) اور جدید ری ایکٹرز کی تعمیر پر ملکر کام کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ سویلین نیوکلیئر انرجی شعبے میں ہم نے یورینیم کی طویل مدتی فراہمی کے لیے ایک تاریخی معاہدہ طے کرلیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ بھارتی حکومت اور کینیڈا کی کمپنی کیمیکو نے یورینیم کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ بھارت کے جوہری عزائم میں معاونت کی جاسکے اور صاف ستھری و قابلِ بھروسہ بیس لوڈ پاورکے حصول کے لیے مل کر کام کیا جاسکے۔

جمعرات کو میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بیان دیا کہ اسلام آباد یورینیم کی فراہمی کے طویل مدتی معاہدے کی کڑی نگرانی کررہا ہے جس میں چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز اور جدید ری ایکٹر ٹیکنالوجیز پر ممکنہ تعاون بھی شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی کینیڈا کے فراہم کردہ ری ایکٹر کو استعمال کرتے ہوئے بھارت نے 1974 میں ایٹمی دھماکا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کی سرگرمیوں کے باعث نیوکلیئر سپلائر گروپ قائم کیا گیا، اسی ملک کو اب ترجیحی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی تمام سویلین جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنے کیلئے پیش نہیں کیا۔ بیرونی یورینیم کی فراہمی سے بھارت اپنے مقامی ذخائر کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔

طاہر اندرابی نے خبردار کیا کہ اس معاہدے سے جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن بگڑنے اور ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ جوہری تعاون کیلئے امتیازی سلوک کے بجائے عالمی قوانین پر مبنی یکساں معیار اپنایا جائے کیونکہ کینیڈا کا یہ اقدام جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

Comments

200 حروف