BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.59 Decreased By ▼ -0.28 (-0.49%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 13.02 Decreased By ▼ -0.10 (-0.76%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.45 Decreased By ▼ -0.34 (-0.64%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.06 Decreased By ▼ -0.50 (-2.56%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.94 Decreased By ▼ -0.22 (-2.17%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.33 Decreased By ▼ -0.13 (-0.49%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.77 Decreased By ▼ -2.96 (-0.93%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.61 Decreased By ▼ -1.41 (-1.52%)
SNGP 90.81 Decreased By ▼ -1.03 (-1.12%)
SSGC 23.33 Decreased By ▼ -0.48 (-2.02%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.67 Decreased By ▼ -0.30 (-2.31%)
TRG 56.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.99%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

آبنائے ہرمز کی بندش: عراق اور کویت کی تیل سپلائی معطل ہونے کا خدشہ، جے پی مورگن کا انتباہ

  • ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو اپنی نگرانی یا تحفظ فراہم کرنا شروع کر سکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
شائع اپ ڈیٹ

جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہتی ہے تو عراق اور کویت سے خام تیل کی سپلائی چند ہی دنوں میں معطل ہونا شروع ہوسکتی ہے جس سے مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے آٹھویں دن تک ممکنہ طور پر یومیہ 3.3 ملین بیرل تیل کی سپلائی منقطع ہو جائے گی۔

بینک کے مطابق عراق اور کویت کے پاس اس (آبنائے ہرمز) کے ذریعے ہونے والی اپنی خام تیل کی برآمدات روکنے پر مجبور ہونے سے پہلے بالترتیب تقریباً تین اور چودہ دن کا وقت باقی ہے۔

آبنائے ہرمز جو خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان ایک تنگ اور تزویراتی طور پر انتہائی اہم آبی راستہ ہے، دنیا کے تیل کی ترسیل کے اہم ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ عالمی سطح پر تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی کل ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔

جے پی مورگن کے مطابق اگر (آبنائے ہرمز کی) بندش طویل ہوتی ہے، تو تیل کی سپلائی میں ہونے والے نقصانات 15 ویں دن کے قریب 3.8 ملین بیرل یومیہ اور 18ویں دن تک 4.7 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ سکتے ہیں۔

دو عراقی تیل کے حکام نے منگل کو رائٹرز کو بتایا کہ اگر تیل بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے آزادانہ طور پر نہ گزر سکے اور عراق کی لوڈنگ بندرگاہوں تک نہ پہنچ پائے، تو عراق چند ہی دنوں میں اپنی تیل کی پیداوار میں 30 لاکھ (3 ملین) بیرل یومیہ سے زائد کی کٹوتی کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار بحری جہازوں کو اپنی نگرانی یا تحفظ فراہم کرنا شروع کر سکتی ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ایک سینئر عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے، اور اگر کوئی جہاز وہاں سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو ایران اسے نشانہ بنائے گا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی بحریہ گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں پر فائر یا انہیں آتش زدہ کردیں گے۔

Comments

Comments are closed.