BR100 Decreased By (-0.27%)
BR30 Decreased By (-0.75%)
KSE100 Decreased By (-0.28%)
KSE30 Decreased By (-0.3%)
BAFL 57.76 Increased By ▲ 0.60 (1.05%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.09%)
CNERGY 10.61 Decreased By ▼ -0.15 (-1.39%)
DFML 17.75 Decreased By ▼ -0.26 (-1.44%)
DGKC 207.13 Decreased By ▼ -0.76 (-0.37%)
FABL 99.96 Decreased By ▼ -0.33 (-0.33%)
FCCL 54.10 Decreased By ▼ -0.58 (-1.06%)
FFL 16.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
GGL 23.74 Decreased By ▼ -0.74 (-3.02%)
HBL 301.70 Decreased By ▼ -1.55 (-0.51%)
HUBC 217.25 Decreased By ▼ -2.08 (-0.95%)
HUMNL 10.39 Decreased By ▼ -0.10 (-0.95%)
KEL 7.17 Decreased By ▼ -0.12 (-1.65%)
LOTCHEM 27.20 Decreased By ▼ -0.12 (-0.44%)
MLCF 95.91 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -3.05 (-0.96%)
PAEL 42.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.00 Increased By ▲ 0.23 (1.37%)
PIOC 269.99 Decreased By ▼ -6.23 (-2.26%)
PPL 215.28 Decreased By ▼ -2.87 (-1.32%)
PRL 56.85 Decreased By ▼ -0.52 (-0.91%)
SNGP 101.15 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
SSGC 25.22 Decreased By ▼ -0.35 (-1.37%)
TELE 8.35 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.13 (-1.02%)
TRG 61.88 Increased By ▲ 0.88 (1.44%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکا اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

  • برینٹ کروڈ 5 سینٹ کمی کے ساتھ 70.70 ڈالر فی بیرل پر آ گیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی اور ہفتہ وار بنیاد پر بھی گراوٹ کا رجحان برقرار رہا، کیونکہ امریکا اور ایران نے جوہری مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جس سے ممکنہ کشیدگی اور سپلائی میں خلل کے خدشات میں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب اوپیک پلس کے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں پیداوار میں اضافے کا امکان بھی قیمتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

برینٹ کروڈ 5 سینٹ کمی کے ساتھ 70.70 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ( ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 1 سینٹ کم ہو کر 65.20 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ تقریباً 1.8 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی 2.2 فیصد کمی کی جانب گامزن ہے۔

اسپارٹا کموڈیٹیز کی سینئر تجزیہ کار جون گوہ کے مطابق تاجر ہفتے کے اختتام سے قبل محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ایک طرف ایران سے متعلق کشیدگی برقرار ہے جبکہ دوسری جانب اوپیک پلس کے اجلاس میں ممکنہ پیداوار اضافے کی توقع موجود ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات ہوئے تاکہ طویل عرصے سے جاری جوہری تنازع کو حل کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس میں مذاکرات میں تعطل کی خبریں آنے پر تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد اضافہ ہوا تھا، تاہم عمانی ثالث کی جانب سے پیش رفت کی تصدیق کے بعد قیمتیں دوبارہ نیچے آ گئیں۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فریقین آئندہ ہفتے ویانا میں تکنیکی سطح پر مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کسی ممکنہ امریکی کارروائی کا امکان موجود ہے، تاہم اس کے محدود ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے۔

Comments

200 حروف