انویسٹ کیپٹل انویسٹمنٹ بینک میں نئی تعیناتیاں، سی ای او اور چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان
- تقرری ایس ای سی پی کی منظوری کے مشروط
انویسٹ کیپٹل انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ نے اپنی قیادت میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا جن میں سینئر حکام کے استعفے اور نئی تقرریوں کی تفصیلات شامل ہیں۔
بینک نے یہ معلومات اسٹاک ایکسچینج کو جاری نوٹس میں شیئر کیں۔
کمپنی کے مطابق محمد آصف نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور بورڈ نے 26 فروری کو منعقدہ اپنے اجلاس میں ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
تاہم لسٹڈ کمپنی نے آگاہ کیا ہے کہ آصف کمپنی کے ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
مزید برآں عائشہ شہریار نے بورڈ کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہیں کمپنی کا نیا سی ای او مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ تقرری ایس ای سی پی کی منظوری کے مشروط ہے۔
کمپنی نے آگاہ کیا ہے کہ فضا زاہد نے بھی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہیں بورڈ کی چیئرپرسن کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔






















Comments