BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

او جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت کرلیے

  • کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں اپنے کنویں برگزئی ایکس ون (سلانٹ) سے تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔

کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے ایک نوٹس کے ذریعے اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ نشپا ایکسپلوریشن لائسنس کے آپریٹر او جی ڈی سی ایل (65 فیصد ورکنگ انٹرسٹ) نے اپنے مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (30 فیصد) اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (5 فیصد کیریڈ انٹرسٹ) کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع اپنے کنویں برگزئی ایکس ۔ 01 (سلانٹ) کے لمشی وال فارمیشن پر تیل اور گیس کی دریافت کرلی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہنگو اور لمشی وال فارمیشنز میں کیے گئے ’کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ‘ (سی ایچ ڈی ایس ٹی-04) کے دوران، اس کنویں سے 225 بیرل یومیہ تیل اور 1.01 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کی پیداوار حاصل ہوئی۔ یہ آزمائش 32/64 انچ چوک سائز اور 190 پی ایس آئی جی کے ویل ہیڈ فلونگ پریشر پر کی گئی۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 دسمبر 2024 کو بطور تلاشی کنواں کیا گیا تھا تاکہ لاک ہارٹ، ہنگو، لمشی وال، سمانہ سک، شنواری، دتہ اور کنگریالی فارمیشنز میں ہائیڈرو کاربن (تیل و گیس) کے امکانات کو پرکھا جا سکے۔

نوٹس کے مطابق کنویں کو کامیابی کے ساتھ کنگریالی فارمیشن میں 5,170 میٹر کی مجموعی گہرائی تک کھودا گیا۔

او جی ڈی سی ایل کا موقف تھا کہ یہ حالیہ دریافت مقامی وسائل کے ذریعے توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور اس سے کمپنی اس کے مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں اور ملک کے ہائیڈرو کاربن ذخائر کی بنیاد میں اضافہ ہوگا۔

Comments

Comments are closed.