BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.49 Decreased By ▼ -1.53 (-1.64%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کر دیا، دفتر خارجہ

  • عالمی برادری سے اسرائیل کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد ریاستی ملکیت میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں توسیع کی اسرائیلی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترِ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں،جنہیں عالمی برادری کو مسترد کر دینا چاہیے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ قابض قوت کی جانب سے عالمی قوانین کی مسلسل پامالی اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ پیش رفت اسرائیل کے اس حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول سخت کرنے اور آباد کاروں کے لیے زمین کی خریداری آسان بنانے کی منظوری دی گئی جسے فلسطینیوں نے عملی الحاق قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارہ ان علاقوں میں شامل ہے جنہیں فلسطینی اپنی مستقبل کی آزاد ریاست کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، تاہم اس وقت اس کا بڑا حصہ اسرائیلی فوجی کنٹرول میں ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو جنہیں رواں سال انتخابات کا سامنا ہے فلسطینی ریاست کے قیام کو سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔ ان کے حکومتی اتحاد میں شامل کئی ارکان مغربی کنارے کو مکمل طور پر اسرائیل میں ضم کرنے کے حامی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے اور بین الاقوامی قانون کا احترام یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ دفترِ خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Comments

Comments are closed.