BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، ایرانی وزیر خارجہ جنیوا پہنچ گئے

  • ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات منگل کو عمان کی ثالثی میں ہوں گے
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکہ کے ساتھ دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے ہیں، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے ایران پر دباؤ برقرار ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات منگل کو عمان کی ثالثی میں ہوں گے، تاہم واشنگٹن اس سے قبل ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں اس کی حمایت یافتہ قوتوں جیسے دیگر معاملات کو بھی ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔

یہ مذاکرات گزشتہ جون میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر غیر معمولی بمباری مہم کے بعد منقطع ہونے والے سلسلے کی بحالی ہیں۔ ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ کیے گئے 400 کلوگرام سے زائد یورینیم کے ذخیرے کا مستقبل بدستور غیر یقینی ہے، جسے آخری بار جون میں جوہری نگران ادارے کے معائنہ کاروں نے دیکھا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی اپنے سوئس اور عمانی ہم منصبوں کے علاوہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد یہ بات چیت ہو رہی ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر امریکہ پابندیاں اٹھا لے تو تہران یورینیم ذخیرے پر سمجھوتے پر غور کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں ایران کی افزودگی کی صلاحیت مکمل طور پر ختم کی جانی چاہیے۔

Comments

Comments are closed.