BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

امریکہ-ایران جوہری مذاکرات سے قبل خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھائو

  • برینٹ خام تیل کی قیمت 3 سینٹ کمی کے ساتھ 67.72 ڈالر فی بیرل پر آ گئی
شائع اپ ڈیٹ

واشنگٹن اور تہران کے درمیان متوقع مذاکرات سے قبل پیر کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں محدود اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات نے قیمتوں کو سہارا دیا ہوا ہے، جبکہ اوپیک پلس اپریل سے پیداوار میں اضافے کی بحالی کی جانب مائل دکھائی دے رہا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 3 سینٹ کمی کے ساتھ 67.72 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، تاہم جمعہ کو یہ 23 سینٹ اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ( ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 3 سینٹ کمی کے بعد 62.86 ڈالر فی بیرل رہا۔ امریکی تعطیل کے باعث پیر کو ڈبلیو ٹی آئی کی باقاعدہ سیٹلمنٹ نہیں ہوگی۔

گزشتہ ہفتے دونوں بینچ مارکس میں مجموعی طور پر کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ تقریباً 0.5 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی ایک فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اس کمی کی ایک وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان تھا جس میں انہوں نے عندیہ دیا کہ امریکا اگلے ایک ماہ میں ایران کے ساتھ معاہدہ کر سکتا ہے۔

دونوں ممالک نے رواں ماہ کے آغاز میں تہران کے جوہری پروگرام پر دہائیوں سے جاری تنازع کے حل اور ممکنہ فوجی تصادم سے بچنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیے ہیں۔ منگل کو جنیوا میں دوسرے دور کی بات چیت متوقع ہے۔ ایک ایرانی سفارت کار کے مطابق ایران ایسا معاہدہ چاہتا ہے جس سے دونوں ممالک کو معاشی فوائد حاصل ہوں، جن میں توانائی اور کان کنی میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

ادھر امریکا نے خطے میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیج دیا ہے اور مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر جغرافیائی سیاسی تناؤ نہ ہوتا تو ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 60 ڈالر سے بھی کم ہو سکتی تھی۔

Comments

200 حروف