BR100 Decreased By (-0.21%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.16%)
KSE30 Decreased By (-0.04%)
BAFL 56.90 Increased By ▲ 0.16 (0.28%)
BIPL 26.80 Decreased By ▼ -0.24 (-0.89%)
BOP 33.35 Decreased By ▼ -0.33 (-0.98%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.48 (4.89%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.52 (-2.81%)
DGKC 208.96 Increased By ▲ 1.09 (0.52%)
FABL 98.30 Decreased By ▼ -0.60 (-0.61%)
FCCL 53.55 Increased By ▲ 0.03 (0.06%)
FFL 16.39 Decreased By ▼ -0.29 (-1.74%)
GGL 23.85 Increased By ▲ 0.28 (1.19%)
HBL 301.75 Decreased By ▼ -2.64 (-0.87%)
HUBC 219.00 Increased By ▲ 0.89 (0.41%)
HUMNL 10.55 Decreased By ▼ -0.11 (-1.03%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.15 (-2.04%)
LOTCHEM 29.31 Increased By ▲ 0.20 (0.69%)
MLCF 96.25 Increased By ▲ 0.75 (0.79%)
OGDC 316.88 Decreased By ▼ -1.06 (-0.33%)
PAEL 41.68 Decreased By ▼ -0.15 (-0.36%)
PIBTL 16.55 Increased By ▲ 0.05 (0.3%)
PIOC 295.86 Increased By ▲ 15.85 (5.66%)
PPL 218.88 Decreased By ▼ -0.86 (-0.39%)
PRL 49.00 Increased By ▲ 4.41 (9.89%)
SNGP 106.42 Decreased By ▼ -1.07 (-1%)
SSGC 28.94 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.24 Increased By ▲ 0.14 (1.16%)
TRG 59.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.47%)
UNITY 10.00 Decreased By ▼ -0.11 (-1.09%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

محمد امین راجپوت ایس ایس جی سی کے عبوری ایم ڈی اور سی ای او تعینات

  • وہ 13 فروری کو ایس ایس جی سی کی مستقل ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے جمعہ کو محمد امین راجپوت کی بطور منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او تقرری کا اعلان کیا ہے جو 3 ماہ کی عبوری مدت کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے۔

ایس ایس جی سی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے ذریعے اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر/ سی ای او محمد امین راجپوت ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ رہے ہیں اور 13 فروری 2026 کو کمپنی کی مستقل سروس سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

کمپنی نے مطلع کیا کہ مستقل منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او کی تقرری کا باضابطہ عمل جاری رہنے کے دوران قیادت کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے امین راجپوت کو ان کی ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد تین ماہ کی مدت کے لیے عبوری منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

راجپوت کے پاس آئل اینڈ گیس، توانائی، مینوفیکچرنگ اور آٹوموبائل کے شعبوں میں فنانس، آڈٹ اور مینجمنٹ کا 30 سال سے زائد کا متنوع تجربہ ہے۔

ایس ایس جی سی میں شمولیت سے قبل وہ کے الیکٹرک میں چیف انٹرنل آڈیٹر کے طور پر اور سعودی عرب کی کمپنی زاہد ٹریکٹر (وولوو اور کیٹرپلر) میں فنانس اور آڈٹ کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور سرٹیفائیڈ انٹرنل آڈیٹر ہیں۔

Comments

200 حروف