BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سی ای او کا استعفیٰ: کے الیکٹرک نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ری شیڈول کردیا

  • کمپنی نےاسٹاک ایکسچینج کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا
شائع اپ ڈیٹ

کےالیکٹرک نے پیر کو اعلان کیا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جس میں مالی نتائج کے علاوہ دیگر معاملات پر غور کیا جانا تھا ری شیڈول (تبدیل) کردیا گیا ہے۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

اب یہ اجلاس 13 فروری کو دوپہر 12 بجے کراچی میں منعقد ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی نے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی محتسب کے اس حکم کو منسوخ کردیا تھا جس میں کام کی جگہ پر ہراسانی کے مبینہ کیس میں ملوث ہونے پر علوی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔

مونس علوی نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ 18 سال جن میں تقریباً 8 سال بطور سی ای او شامل ہیں، گزارنے کے بعد اب میں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کراچی کی زندگی کیلئے کلیدی اہمیت رکھنے والے اس ادارے کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ سفر میں نے ان چند انتہائی باہمت اور پرعزم پیشہ ور افراد کے ساتھ طے کیا ہے جنہیں میں جانتا ہوں۔ میں (قیادت کی) پرامن اور ہموار منتقلی میں مکمل تعاون کروں گا۔

ان کے استعفے کے بعد یوٹیلیٹی کمپنی نے اپنے جانشین کا فیصلہ کرنے کیلئے بروز منگل (10 فروری) کو ایک اجلاس طلب کر رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس عہدے کے لیے تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.