BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست

  • فہیم اشرف کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت شاہینوں نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا
شائع اپ ڈیٹ

فہیم اشرف کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

کولمبو میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پہلی اننگ میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

114 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد مشکل صورتحال میں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ شاہین آفریدی 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 47، صائم ایوب 24، بابر اعظم 15، کپتان سلمان علی آغا 12، شاداب خان 8، محمد نواز 6 اور عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے آف اسپنر آریان دت اور پال وین میکران نے 2، 2 جبکہ وینڈر مروا، لوگن وین بیک اور کائل کلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگ میں نیدرلینڈ کے مائیکل لیوٹ 24، میکس او داؤد 5، کولن ایکر مین 20، باس ڈی لیڈ 30، کپتان اسکاٹ ایڈروڈز 37، لوگن وین بیک صفر، زیک لائن کیشے 9، وینڈر مروا 4، آریان دت 13 اور پال وین میکران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3، محمد نواز، صائم ایوب، اور ابرار احمد نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر فہیم اشرف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

میچ کے بعد فہم اشرف نے کہا کہ ہم پچھلے ایک سال سے اسی انداز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ دل کی دھڑکنیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں، ایسا پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے اور اب ہمیں اس کی عادت ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین اور میں وکٹیں بچانے کے بارے میں بات کر رہے تھے، ہمیں معلوم تھا کہ ہم ایک ہی اوور میں مطلوبہ رنز حاصل کرسکتے ہیں۔ جب گیند ہوا میں ہوتی ہے، تو آپ بس یہی چاہتے ہیں کہ وہ (بحفاظت) زمین پر گر جائے۔

فہیم اشرف نے مزید کہا کہ ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میچوں کو جلد ختم کریں لیکن ایسی صورتحال میں آپ کو اپنے اعصاب پر قابو رکھنا پڑتا ہے۔

Comments

200 حروف