BR100 Decreased By (-1.98%)
BR30 Decreased By (-2.38%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.40 Decreased By ▼ -0.33 (-0.58%)
BIPL 26.81 Decreased By ▼ -0.17 (-0.63%)
BOP 32.89 Decreased By ▼ -0.86 (-2.55%)
CNERGY 10.17 Increased By ▲ 0.29 (2.94%)
DFML 17.70 Decreased By ▼ -0.30 (-1.67%)
DGKC 197.90 Decreased By ▼ -7.03 (-3.43%)
FABL 99.00 Decreased By ▼ -1.10 (-1.1%)
FCCL 51.40 Decreased By ▼ -1.69 (-3.18%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 24.71 Decreased By ▼ -0.13 (-0.52%)
HBL 295.50 Decreased By ▼ -4.32 (-1.44%)
HUBC 213.98 Decreased By ▼ -3.10 (-1.43%)
HUMNL 10.43 Decreased By ▼ -0.18 (-1.7%)
KEL 7.08 Decreased By ▼ -0.14 (-1.94%)
LOTCHEM 28.91 Decreased By ▼ -0.40 (-1.36%)
MLCF 88.90 Decreased By ▼ -3.26 (-3.54%)
OGDC 312.95 Decreased By ▼ -3.34 (-1.06%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.99 Decreased By ▼ -0.42 (-2.56%)
PIOC 282.99 Decreased By ▼ -17.25 (-5.75%)
PPL 212.20 Decreased By ▼ -4.64 (-2.14%)
PRL 52.75 Increased By ▲ 1.89 (3.72%)
SNGP 99.21 Decreased By ▼ -2.51 (-2.47%)
SSGC 24.99 Decreased By ▼ -1.99 (-7.38%)
TELE 8.34 Decreased By ▼ -0.31 (-3.58%)
TPLP 13.16 Decreased By ▼ -0.23 (-1.72%)
TRG 56.54 Decreased By ▼ -2.72 (-4.59%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)
کاروبار اور معیشت

اٹک ریفائنری نے ہیوی کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ کا آپریشن معطل کردیا

  • رواں ماہ کیلئے طے شدہ سپلائی اور تیل کی مسلسل ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعلامیہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر کے اہم ادارے اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے آر ڈی) نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے 5 فروری 2026 سے اپنا ہیوی کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ بند کر دیا ہے۔

لسٹڈ ریفائنری نے اس پیش رفت سے متعلق جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔

اے آر ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (اوایم سیز) کی جانب سے تیل اٹھانے کی شرح میں کمی کی وجہ سے ریفائنری کے پاس اس وقت پریمیئر موٹر گیسولین (پٹرول) کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ریفائنری کے آپریشنز کو مکمل طور پر بند ہونے سے بچانے کے لیے اے آر ایل نے پٹرول کے حد سے بڑھے ہوئے اسٹاک کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اس یونٹ کی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بندش کے دوران خام تیل کے دیگر یونٹس اور ڈاؤن اسٹریم پروسیسنگ یونٹس معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

بیان میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بندش کے دورانیے میں رواں ماہ کے لیے طے شدہ سپلائی اور تیل کی مسلسل ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اٹک ریفائنری پاکستان میں 8 نومبر 1978 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوئی اور 26 جون 1979 کو اسے پبلک کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بنیادی طور پر خام تیل کی ریفائننگ کے کاروبار میں سرگرم ہے۔

کمپنی، اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ، انگلینڈ کی ذیلی کمپنی ہے اور اس کا حتمی پیرنٹ کارل ہولڈنگ لمیٹڈ ہے، جو مالٹا میں رجسٹرڈ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔

Comments

200 حروف