BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

سری لنکا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ، پاک بھارت میچز پر خصوصی توجہ

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، میگا ایونٹ کے بائیکاٹ کا اشارہ دے دیا
شائع اپ ڈیٹ

سری لنکا نے اگلے ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ حکام کے مطابق تمام ٹیموں کی حفاظت کے لیے سربراہانِ مملکت کی سطح کے مسلح ایلیٹ کمانڈو یونٹس تعینات کیے جائیں گے۔ خاص طور پر 15 فروری کو کولمبو میں ہونے والے روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے میچ کے لیے سیکیورٹی کو انتہائی ترجیحی درجہ دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرنے والا سری لنکا 7 فروری سے 8 مارچ تک 20 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پاک بھارت کرکٹ میچز ہمیشہ سے سیاسی تناؤ کا مرکز رہے ہیں، خاص طور پر گزشتہ سال کے سرحدی تنازع کے بعد اب صورتحال مزید حساس ہے۔

پاکستان نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے باعث آئی سی سی نے اس کے میچز سری لنکا منتقل کیے۔ دوسری جانب بھارت کے ساتھ سیکیورٹی تنازع پر بنگلہ دیش کے دستبردار ہونے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان نے بھی بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بائیکاٹ کا اشارہ دیا ہے۔

سری لنکن حکام نے علاقائی تنازعات میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ٹورنامنٹ متاثر نہ ہو۔ اس دوران میزبان ملک نے کینڈی اور کولمبو کے اسٹیڈیمز کی جدید کاری بھی مکمل کر لی ہے، تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ایونٹ کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

200 حروف