BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کمیٹی (وی ڈی سی) نے جائزہ لینے کے بعد جلیٹ پاکستان لمیٹڈ (جی ایل جی پی) کے اسپانسرز کی جانب سے تجویز کردہ 216.49 روپے فی شیئر کی بائی بیک قیمت کو مسترد کردیا اور اس کے بجائے جلیٹ پاکستان کیلئے 700 روپے فی شیئر کی کہیں زیادہ کم از کم بائی بیک قیمت مقرر کی ہے۔

یہ فیصلہ پیر کو منعقدہ وی ڈی سی اجلاس میں کیا گیا جس میں کمیٹی نے اسٹاک ایکسچینج سے رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کیلئے جلیٹ پاکستان (جی ایل پی ایل) کی درخواست پر غور کیا۔

نوٹس کے مطابق وی ڈی سی نے اسپانسرز کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی اور متعلقہ ضوابط کے تحت تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد، کمیٹی نے اسپانسر کی جانب سے پیش کردہ 216.49 روپے فی شیئر کی پیشکش کے مقابلے میں کم از کم بائی بیک قیمت 700 روپے فی شیئر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں جلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے باقاعدہ طور پر پی ایس ایکس کو ڈی لسٹنگ اور اقلیتی شیئر ہولڈرز کے پاس موجود حصص کی خریداری کی منظوری کیلئے درخواست دی تھی جس میں عوامی شیئر ہولڈرز سے 216.49 روپے فی شیئر کی قیمت پر حصص خریدنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

اس کے اکثریتی شیئر ہولڈر پراکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) کمپنی جو اپنی ذیلی کمپنی ایس اے بی وی کے ذریعے جلیٹ پاکستان کے 91.72 فیصد حصص کی مالک ہے نے شیئرز کی دوبارہ خریداری (بائی بیک) کے عمل کا آغاز کیا تھا۔

تجویز کردہ ڈی لسٹنگ پی اینڈ جی کی ان عالمی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کا مقصد کمپنی کی ترقی کو تیز کرنا اور اس کی قدر میں اضافہ کرنا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں اپنے کاروباری اور آپریٹنگ ماڈل کو تبدیل کرنے اور صارفین کو خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم جلیٹ پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ (پیداواری) اور تجارتی سرگرمیوں کو ختم کر دیں گے اور خطے میں اپنے دیگر آپریشنز کے ذریعے صارفین کو خدمات فراہم کریں گے۔

جلیٹ پاکستان نے اس وقت کہا تھا کہ اس کے مطابق مقامی ذیلی کمپنی اپنے کاروباری آپریشنز بند کردے گی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اس کی لسٹنگ برقرار رکھنا اب پیرنٹ کمپنی کی عالمی کاروباری حکمت عملی کے مطابق نہیں ہے۔

مجوزہ منصوبے کے تحت ایس اے بی وی اقلیتی شیئر ہولڈرز کے پاس موجود 2,638,059 حصص جو کہ کمپنی کے کل پیڈ اپ کیپیٹل کا تقریباً 8.28 فیصد بنتے ہیں کم از کم 216.49 روپے فی شیئر کی قیمت پر خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی حالیہ مداخلت نے اس مجوزہ خروج کے مالیاتی پہلوؤں کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔

جلیٹ پاکستان کے اسپانسرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ پی ایس ایکس ریگولیشن 5.14.7 کے تحت دس دنوں کے اندر اسٹاک ایکسچینج کی مقرر کردہ قیمت قبول یا مسترد کرنے کے بارے میں آگاہ کریں۔ کمپنی کی رضاکارانہ ڈی لسٹنگ، اسپانسرز کی جانب سے قبولیت موصول ہونے اور کمپنی کی طرف سے متعلقہ شرائط پوری کرنے سے مشروط ہے۔

پی ایس ایکس نے مزید کہا کہ اگر اسپانسرز مقررہ وقت کے اندر اسٹاک ایکسچینج کی طے کردہ قیمت پر اپنی رضامندی ظاہر نہیں کرتے، تو رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کی درخواست واپس لی گئی تصور کی جائے گی۔

Comments

200 حروف