سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نیتجے میں قیمتیں دھاتوں کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمت 109 ڈالر کے نمایاں اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرتے ہوئے 5 ہزار 97 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار900 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 345 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار157 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 627روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار11 ہزار 428 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچی ہے۔

























Comments