BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
دنیا

یوکرین پر روسی حملہ، اوڈیسا میں توانائی اور گیس ڈھانچے کو نقصان

  • اوڈیسا کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں ڈرون حملوں کے باعث بجلی کی ترسیل کے نظام میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور گیس لائنوں کو نقصان پہنچا
شائع January 19, 2026 اپ ڈیٹ January 19, 2026 02:12pm

یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں روس کے تازہ ڈرون حملے سے توانائی، گیس اور رہائشی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ علاقائی گورنر اولیگ کیپر کے مطابق حملہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا۔

گورنر کیپر نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ روسی افواج نے اوڈیسا کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں ڈرون حملوں کے باعث بجلی کی ترسیل کے نظام میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور گیس لائنوں کو نقصان پہنچا۔ ان کے بقول نقصان کی مکمل تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں جبکہ مرمت اور بحالی کے عمل کے لیے ہنگامی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔

گورنر کیپر نے یہ بھی بتایا کہ حملے میں ایک اہم تنصیب کو نقصان پہنچا ہے تاہم انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اس تنصیبات کے نام یا نوعیت کو ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا یوکرین کے بجلی اور توانائی کے نظام کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے، جو گزشتہ کئی ماہ سے بار بار روسی حملوں کی زد میں ہے۔

اوڈیسا کے مرکزی ضلع میں ایک رہائشی عمارت پر ڈرون گرنے سے ایک کثیر المنزلہ عمارت کا حصہ بری طرح متاثر ہوا۔ حکام کے مطابق دو فلیٹوں میں آگ لگ گئی، عمارت کا اگلا حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا اور کھڑکیاں چکنا چور ہوگئیں۔ اسی کے ساتھ پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے کئی ڈرون گرا دیے تاہم کچھ ڈرون ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ ادھر اوڈیسا میں ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے متاثرہ عمارت سے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

اوڈیسا جنوبی یوکرین کا اسٹریٹجک بندرگاہی شہر ہے، جسے جنگ شروع ہونے سے اب تک متعدد بار روسی میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ حکام نے شہریوں سے محتاط رہنے اور ایئر الرٹ وارننگز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

200 حروف