BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

کھلاڑیوں کے بائیکاٹ سے بی پی ایل معطل ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر نجم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا

  • بائیکاٹ کے باعث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دو اور ڈھاکہ کرکٹ لیگ کے چار میچز شروع نہ ہو سکے
شائع اپ ڈیٹ

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے باعث جمعرات کو متعدد مقامی کرکٹ میچز معطل ہونے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نجم الاسلام کو بورڈ کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

کھلاڑیوں کے اس بائیکاٹ کے نتیجے میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دو مقابلے اور ڈھاکہ کرکٹ لیگ کے چار میچز شروع نہ ہو سکے، کیونکہ ٹیموں نے ٹاس کے لیے میدان میں آنے سے انکار کر دیا۔

اس احتجاج کی قیادت ’کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش‘ (سی ڈبلیواے بی) کر رہی تھی، جس نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ اگر نجم الاسلام نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر استعفیٰ نہ دیا تو میچوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

ڈھاکہ کرکٹ لیگ کے میچوں میں خلل پڑنے کے بعد بی سی بی نے ابتدا میں نجم الاسلام کو ’شوکاز‘ نوٹس جاری کیا اور انہیں جواب دینے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی۔ تاہم صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب دن کے آخری حصے میں بی پی ایل کے دونوں شیڈول میچز بھی متاثر ہوئے۔

میرپور میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے چٹگرام رائلز’ اور ’نوآکھلی ایکسپریس‘ کے درمیان پہلا بی پی ایل میچ اس وقت شروع نہ ہو سکا جب دونوں ٹیمیں ٹاس کے لیے نہیں پہنچیں۔ اسی طرح شام 5:30 بجے ’راجشاہی وارئیرز‘ اور ’سلہٹ ٹائٹنز‘ کے درمیان ہونے والا دوسرا میچ بھی روک دیا گیا۔

ردِعمل کے طور پر بی سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے نجم الاسلام کو فنانس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

جمعرات کی شام تک اس بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی کہ آیا کھلاڑی اپنا بائیکاٹ ختم کریں گے یا جمعہ کو شیڈول میچز اپنے طے شدہ وقت پر ہوں گے یا نہیں۔

Comments

Comments are closed.