دنیا
ٹرمپ نے امریکی اکاؤنٹس میں محفوظ وینیزویلا کے تیل کی آمدنی کے تحفظ کیلئے آرڈر پر دستخط کر دیے
- صدر ٹرمپ وینیزویلا کے تیل کی آمدنی کی ضبطگی کو روک رہے ہیں، وائٹ ہائوس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد وہ آمدنی محفوظ کرنا ہے جو وینیزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل ہو کر امریکی خزانے کے اکاؤنٹس میں جمع ہے، تاکہ اسے ضبط یا عدالتی کارروائی سے بچایا جا سکے۔
وائٹ ہاؤس نے بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ وینیزویلا کے تیل کی آمدنی کی ضبطگی کو روک رہے ہیں، کیونکہ اس سے امریکہ کی وہ اہم کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں جو وینیزویلا میں اقتصادی اور سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
























Comments
Comments are closed.