BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ایران میں بگڑتی صورتحال، دفترِ خارجہ کی پاکستانیوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ

ایران میں مقیم پاکستانی بھی انتہائی احتیاط برتیں، چوکس رہیں، طاہر انداربی
شائع اپ ڈیٹ

دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حالات بہتر ہونے تک اپنی حفاظت اور سلامتی کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر قسم کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنی ٹریول ایڈوائزری میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر انداربی نے ایران میں مقیم پاکستانیوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، چوکس رہیں، غیر ضروری سفر کم سے کم کریں اور پاکستانی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہیں۔

واضح رہے کہ یہ سفری مشورہ اس لیے جاری کیا گیا ہے کہ تہران میں گزشتہ ماہ شروع ہونے والے مظاہرے اب ایران کے تمام 31 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔

ایران میں حکومت مخالف بدامنی تیزی سے پھیل رہی ہے اور بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں روحانی قیادت اس وقت اس بحران کو قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے جو جمہوریہ کے مرکزی اداروں کی قانونی حیثیت کو چیلنج کررہا ہے۔

تہران کے گرینڈ بازار میں مقامی کرنسی ریال کی قدر میں شدید کمی پر غصے سے بھرے دکانداروں سے شروع ہونے والے یہ حالیہ احتجاج اب دیگر طبقات تک پھیل چکے ہیں جن میں اب خواتین اور لڑکیوں کے بجائے زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔

امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ان بدامنی کے واقعات کے دوران کم از کم 34 مظاہرین اور چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 2,200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.