BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے منگل کواعلان کیا کہ اس نے اپنے پرسنل کیئر برانڈز، جینیسس اور ایسٹیلا کی لانچنگ کی تاریخ تبدیل کردی ہے تاکہ برانڈز کا تعارف مارکیٹ کے زیادہ موزوں وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے۔

لسٹڈ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ان برانڈز کی لانچنگ پہلے 10 جنوری کیلئے طے کی گئی تھی، تاہم کمپنی اب رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے بعد جینیسس اور ایسٹیلا کو بیک وقت ملک بھر میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

8 اکتوبر کو کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پرسنل کیئر سیکٹر میں اسٹریٹجک توسیع کی منظوری دے دی ہے جو مصنوعات میں جدت اور تنوع لانے کی اس کی دیرینہ روایت میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس اقدام کے تحت ٹریٹ دو نئے ملکیتی برانڈز یعنی جینیسس اور ایسٹیلا، متعارف کرائے گا۔

کمپنی نے اُس وقت کہا تھا کہ یہ برانڈز اور مصنوعات کمپنی کے اندرونی انوویشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کی جارہی ہیں اور ان کا مقصد شیوئنگ، گرومنگ اور پرسنل کیئر کی مکمل رینج فراہم کرنا ہے۔

اسی دوران آج جاری کیے گئے نوٹس میں کمپنی نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ نئی ٹائم لائن مارکیٹ میں مؤثر تعارف اور برانڈ کی پائیدار مصروفیت کو یقینی بنائے گی۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سے فراہم کردہ دیگر تمام اہم معلومات کے تمام پہلو تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال گروپ نے ہائجین ریزر سیکٹر میں توسیع کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور مقامی اور برآمدی طلب کو پورا کرنے کے لیے 430 ملین روپے کے سرمایہ کاری کی منظوری دی تھی۔

ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کو 1977 میں پاکستان میں بطور پبلک لسٹڈ کمپنی رجسٹر کیا گیا تھا۔

کمپنی ریزرز اور ریزر بلیڈز کی تیاری اور فروخت کے ساتھ ساتھ دیگر تجارتی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہے۔ کمپنی کے پاس 75 سے زائد ایس کے یوز پر مشتمل مصنوعات کی ایک وسیع رینج ہے جس میں شیو کرنے والے ریزرز، باڈی ریزرز اور خواتین کے لیے مخصوص ریزرز شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.