باٹا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے استعفیٰ دے دیا
باٹا پاکستان لمیٹڈ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ محمد عمران ملک نے باٹا پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جس کا اطلاق 31 دسمبر 2025 سے ہوگیا ہے۔
یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں شیئر کی گئی۔
لسٹڈ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ مذکورہ استعفیٰ سے پیدا ہونے والی عارضی جگہ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے مناسب وقت پر پُر کیا جائے گا۔
باٹا پاکستان میں 1951 میں قائم ہوئی اور 1979 میں پبلک کمپنی بن گئی۔
کمپنی تمام اقسام کے جوتے تیار کرنے اور فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ، لوازمات اور ہوزری کی اشیاء کی فروخت میں بھی مصروف ہے۔ بافن بی وی (نیدرلینڈز) باٹا کی پیرنٹ کمپنی ہے جبکہ اس کی اصل ملکیت رکھنے والی حتمی کمپنی (الٹی میٹ پیرنٹ کمپنی) کمپاس لمیٹڈ، برمودا ہے۔
31 دسمبر 2023 تک باٹا کے پاکستان میں 444 ریٹیل آؤٹ لیٹس ہیں اور کمپنی کی سالانہ پیداواری صلاحیت 18.394 ملین جوڑوں پر مشتمل ہے۔





















Comments