BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

میرٹ آرڈر کیلکولیشن: اوجی ڈی سی ایل کو نیپرا کی فکسڈ لاگت پالیسی پر تشویش

  • یہ طریقہ کار ملک کے مقامی گیس ذخائر کے بہترین استعمال میں رکاوٹ بن رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے سامنے میرٹ آرڈر کلکولیشن میں فکسڈ لاگت کو شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا موقف ہے کہ یہ طریقہ کار ملک کے مقامی گیس ذخائر کے بہترین استعمال میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ یہ بات باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتائی۔

یہ تحفظات او جی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر (کمرشل) حبیب اللہ چوہان کی جانب سے اُچ ٹو پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی میرٹ آرڈر رینکنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ظاہر کیے گئے جسے میرٹ لسٹ میں 15 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اُچ ٹو مقامی طور پر پیدا ہونے والی کم (لو) بی ٹی یو گیس پر چلتا ہے جو سرکاری ملکیتی ادارے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع اُچ گیس فیلڈ (یو جی ایف) سے فراہم کی جاتی ہے۔ اُچ گیس فیلڈ کی گیس میں حراروں کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس میں ہائی کنسنٹریشن والے ایسڈ گیسز بشمول CO2 (کاربن ڈائی آکسائیڈ)، NO (نائٹروجن آکسائیڈ) اور H2S (ہائیڈروجن سلفائیڈ) کی بھاری مقدار شامل ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ گیس خصوصی طور پر تیار کردہ پاور پلانٹس کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے لیے ہی موزوں ہے۔

اسی بنا پر یہ گیس خاص طور پر اُچ ون اور اُچ ٹو پاور پلانٹس کے لیے مختص کی گئی تھی تاکہ ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اُچ گیس فیلڈ (یو جی ایف) سے گیس کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کا تعطل یا غیر معمولی کمی گیس کے ذخائر کی قدرتی ساخت اور رویے پر منفی اثر ڈال سکتی ہے جس سے اس اہم قومی اثاثے کو شدید نقصان اور بڑے پیمانے پر ضیاع کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ بجلی کے شعبے میں میرٹ آرڈر کا تعین عام طور پر آپریشنل پاور پلانٹس کی فی کلو واٹ آور متغیر لاگت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، تاہم اُچ ٹو کے معاملے میں اس کے پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) اور گیس سپلائی ایگریمنٹ (جی ایس اے) کے تحت طے شدہ ٹیک اور پے جزو کی 50 فیصد فکسڈ لاگت کو بھی میرٹ آرڈر کے حساب کتاب میں شامل کیا جا رہا ہے۔

اس فکسڈ (مقررہ) جزو کی شمولیت نے ایک ایسی غیر معمولی صورتحال پیدا کر دی ہے جو اُچ ٹو کی پیداواری لاگت کو بڑھا چڑھا کر دکھاتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ پلانٹ میرٹ آرڈر میں نیچے چلا گیا ہے اور اس سے بجلی کی طلب کم ہو گئی ہے۔ بجلی کی خریداری میں اس کمی نے اُچ ٹو کو گیس فراہم کرنے والے مقامی کنوؤں کی حالت کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، اور بجلی کی طلب نہ ہونے کے باعث 10 نومبر 2025 سے او جی ڈی سی ایل کے متعدد کنوئیں بند ہو چکے ہیں۔

حبیب اللہ چوہان نے مزید کہا کہ ہم مرٹ آرڈر کیلکولیشن سے فکسڈ لاگت کو نکالنے کے حوالے سے ہمارے تحفظات پر غور کرنے اور ردعمل دینے پر نیپرا کے مشکور ہیں، اس اقدام سے ملک کے مقامی گیس کے ذخائر کے بہترین استعمال کو یقینی بنانا ممکن ہو سکے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.