دنیا
بیجنگ: چین کا آئندہ برس مزید فعال معاشی پالیسیاں نافذ کرنے کا اعلان
- چینی معیشت میں 5 فیصد بہتری کی توقع ، حجم 140 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کا امکان
چینی صدر شی جن پنگ نے سرکاری میڈیا کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ چین اگلے سال زیادہ فعال اور مستحکم میکرو اکنامک پالیسیاں نافذ کرے گا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ حکام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2025 میں چینی معیشت کی شرح نمو 5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جس کے بعد ملکی معیشت کا مجموعی حجم تقریباً 140 ٹریلین یوآن (20 ٹریلین ڈالر) تک پہنچ جائے گا۔
صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک معیشت میں مؤثر معیاری بہتری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

























Comments
Comments are closed.