BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں وکلا کی جانب سے حملہ غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ہے، وکیل میاں علی اشفاق
شائع اپ ڈیٹ

کراچی کی سیشنز کورٹ میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں زیر سماعت مقدمے کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق، رجب بٹ پیر کو سیشنز کورٹ سینٹرل میں پیش ہوئے، جہاں ان کی عبوری ضمانت کی مدت 20 دسمبر کو ختم ہوئی تھی۔ سماعت کے بعد 15 سے 20 وکلا نے ان پر حملہ کیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کا بیگ چھین لیا گیا، جس میں 3 لاکھ روپے موجود تھے۔

مقدمے کے متن کے مطابق بعد میں ایک وکیل نے بیگ واپس دلایا لیکن رقم موجود نہیں تھی۔ رجب بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں وکلا کی جانب سے حملہ غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ہے اور اس سے وکلا کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا مہذب معاشرے میں ناقابل قبول ہے اور اگر یہ رویہ جاری رہا تو وکلا کے احترام پر منفی اثر پڑے گا۔

واقعے کی ویڈیو میں رجب بٹ کو پھٹی ہوئی قمیض میں ہجوم کے درمیان چلتے اور وکلا کے ایک گروپ کو ساتھ چلتے دیکھا گیا، جو ”کراچی بار زندہ باد“ کے نعرے لگا رہے تھے۔

ویڈیو میں کراچی میں درج مقدمے کے مدعی ریاض سولنگی نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ نے وکلا کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، جبکہ ایک اور شخص نے کہا کہ یہ سلوک وکلا کے خلاف زبان استعمال کرنے اور بدتمیزی کے نتیجے میں ہوا۔ اس موقع پر ٹک ٹاکر ندیم مبارک المعروف نانی والا بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ اور ندیم مبارک مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور دونوں 10 دسمبر کو لندن سے پاکستان واپس آئے تھے، جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے اہل خانہ کی درخواست پر 10 روزہ حفاظتی ضمانت دی تھی۔

سیشنز کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

مقدمے کا پس منظر یہ ہے کہ ریاض سولنگی نے جنوری میں حیدری مارکیٹ تھانے میں رجب بٹ کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت درخواست دی تھی۔

مدعی کے مطابق دسمبر 2024 میں انہوں نے یوٹیوبر کی ایک وائرل ویڈیو دیکھی، جس میں رجب بٹ مبینہ طور پر موسیقی کے ساتھ نماز ادا کر رہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رجب بٹ نے جنوری میں اپنے فیس بک پیج پر مختلف مسالک کے علما کے ساتھ بیٹھے ہوئے تین ویڈیوز جاری کیں اور معذرت کی کہ اگر ان کے غیر ارادی عمل سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو انہیں اس پر دلی افسوس ہے۔



Comments

Comments are closed.