BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

2025-26 کی پہلی سہ ماہی، جی ڈی پی میں 3.71 فیصد اضافہ ریکارڈ

  • یہ نمو 2025 کی سیلابی صورتحال کے باوجود حاصل ہوئی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے منگل کو بتایا کہ پاکستان نے مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) میں 3.71 فیصد کی شرحِ نمو حاصل کی۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ شرحِ نمو مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی کے متعلقہ اعدادوشمار سے 2.15 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مالی سال 25-2024 کے مقابلے میں جی ڈی پی کی سمت میں ایک معیاری تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے، اس سے بھی زیادہ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ یہ ترقی صنعتی شعبے سے حاصل ہورہی ہے جو مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں 9.38 فیصد رہی جب کہ مالی سال 25-2024 کی اسی سہ ماہی میں یہ محض 0.12 فیصد تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے کہ یہ ترقی 2025 کے سیلاب کے جھٹکے اور تمام تر مالیاتی سختیوں، توانائی پر سبسڈی کے خاتمے اور غذائی مہنگائی کے اثرات کو برداشت کرنے کے باوجود حاصل ہورہی ہے۔

اکتوبر میں ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تخمینوں کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2025 کے دوران 3.04 فیصد کی جی ڈی پی شرحِ نمو ریکارڈ کی ہے۔ یہ نمو نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے گزشتہ اجلاس کے دوران لگائے گئے 2.68 فیصد کے تخمینے سے زیادہ تھی۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق مالی سال 2025 میں معیشت کا مجموعی حجم 113.7 ٹریلین روپے (یعنی 407.2 ارب ڈالر) رہا جب کہ گزشتہ سال یہ حجم 105.2 ٹریلین روپے (یعنی 371.8 ارب ڈالر) تھا۔

مزید برآں این اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق فی کس آمدنی 506,188 روپے یا 1,812 ڈالر ہے۔

Comments

Comments are closed.