BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

شمالی کوریا کے رہنما نے آبدوز کی تعمیر کا معائنہ اور میزائل تجربے کی نگرانی کی

  • کم جونگ اُن نے ایک اور مقام پر 8 ہزار 700 ٹن وزنی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا ، جو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کے ہمراہ آبدوز کی تعمیر کا معائنہ کیا اور طویل فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے تجرباتی لانچ کی نگرانی کی۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ مشرقی ساحل کے قریب کیے گئے میزائل تجربے کا مقصد نئے نوعیت کے بلند فضا میں مار کرنے والے میزائل کی تیاری سے متعلق اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کا جائزہ لینا تھا۔

کے سی این اے کے مطابق میزائل نے 200 کلومیٹر دور فضا میں موجود اہداف کو تباہ کیا۔ ادھر جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لانچ کی پیشگی تیاریوں کا علم تھا۔

کم جونگ اُن نے ایک اور مقام پر 8 ہزار 700 ٹن وزنی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا جو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ بحریہ کو جدیت بنانے کے لیے حکمران جماعت کی پالیسیوں کا حصہ ہے۔ کم جونگ اُن نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات پرامن نہیں، اس لیے جوہری صلاحیتوں اور بحری طاقت کی ترقی ناگزیر ہے۔

Comments

Comments are closed.