ماسکو میں دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک
- دھماکا اس مقام کے قریب ہوا جہاں رواں ہفتے کے آغاز میں ایک روسی جنرل کو ہلاک کیا گیا تھا
ماسکو میں ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، واقعے اس وقت پیش آیا جب اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی۔
روس کی تفتیشی کمیٹی کے مطابق پولیس اہلکاروں کے سرکاری گاڑی کے قریب پہنچتے ہی ایک دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ یہ دھماکہ اسی مقام کے قریب ہوا جہاں رواں ہفتے کے آغاز میں ایک روسی جنرل ہلاک کیا گیا تھا۔
تفتیشی کمیٹی، جو بڑے جرائم کی تحقیقات کرتی ہے نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور فرانزک جانچ، جن میں طبی اور دھماکہ خیز مواد کے ٹیسٹ شامل ہیں، جاری ہیں۔
روسی سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی تصاویر کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ڈیڑھ بجے ہوا۔
یہ دھماکہ اس مقام کے قریب پیش آیا جہاں پیر کے روز لیفٹیننٹ جنرل فانیل سروروف اپنی پارک کی گئی گاڑی کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ فانیل سروروف روسی جنرل اسٹاف کے تربیتی شعبے کے سربراہ تھے۔
























Comments
Comments are closed.