BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

کوہ نور ملز نے ایپرل ڈویژن میں تجارتی پیداوار کا آغاز کر دیا

  • پانچ ملین گارمنٹس سالانہ پیداوار کے ساتھ جدید فیسلٹی میں اعلیٰ معیار کی کیژول اور پرفارمنس گارمنٹس تیار کیے جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

کوہ نور ملز لمیٹڈ جو پاکستانی ٹیکسٹائل برآمد کنندہ ہے نے اپنے اپریل ڈویژن میں تجارتی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی اپریل صنعت میں اپنے دائرہ کار کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری نوٹس میں بتایا گیا کہ نئی مینوفیکچرنگ فیسلٹی تقریباً 16,000 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس کی سالانہ پیداوار پانچ ملین سے زائد گارمنٹس ہے۔ اپنے پیداواری منصوبے کے تحت کمپنی 30 جون 2026 تک روزانہ فی شفٹ 5,000 گارمنٹس کی پیداوار کا ہدف رکھتی ہے۔

ایپرل یونٹ میں موجودہ افرادی قوت 480 سے زائد ملازمین پر مشتمل ہے اور پیداوار بڑھنے کے ساتھ مزید بھرتیاں متوقع ہیں۔

نوٹس کے مطابق مینوفیکچرنگ فیسلٹی جدید فیشن ریٹیل کاروبار کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید سلائی، واشنگ اور فینشنگ لائنز سے لیس ہے، جو اعلیٰ معیار کی کیژول ویئر اور پرفارمنس گارمنٹس کی پیداوار ممکن بناتی ہیں۔

کمپنی کے اپنے ویونگ اور ڈائنگ ڈویژنز سے دستیاب کپڑے معیار کی مستقل مزاجی، مصنوعات کے معیار اور پائیداری کو یقینی بنائیں گے۔

انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یہ فارورڈ انٹیگریشن “پراڈکٹ مکس میں قدر بڑھائے گی، صارفین کے شیئر میں اضافہ کرے گی اور کمپنی کی آمدنی اور مجموعی منافع میں قابلِ ذکر حصہ ڈالے گی۔

کوہ نور ملز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو 21 دسمبر 1987 کو پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس 1984 (اب کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت رجسٹرڈ ہوئی۔

کمپنی بنیادی طور پر ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کے کاروبارسے منسلک ہے، جس میں ویونگ، بلیچنگ، ڈائنگ، یارن، کپڑے اور دیگر خام کپاس یا مصنوعی ریشے سے بنی مصنوعات کی خرید و فروخت شامل ہے اور بجلی پیدا کرنے، فراہم کرنے کا کاروبار بھی کرتی ہے۔

Comments

Comments are closed.