BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

انڈر 19 ٹیم کی کامیابی قوم کیلئے باعثِ فخر، فیلڈ مارشل عاصم منیرسےکھلاڑیوں کی ملاقات

کھلاڑی میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بن کر رہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز
شائع اپ ڈیٹ


چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے جی ایچ کیو میں بھارت کو ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دے کر فاتح ٹرافی اٹھانے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے ایشیا کپ مینز انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو شاندار کارکردگی اور تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔

ٓآج نیوز کے مطابق انہوں نے ٹیم کے نظم و ضبط، ٹیم ورک اور جرات مندانہ کھیل کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے نوجوان کرکٹرز کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کی عکاس ہے۔

فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کو مسلسل اعلیٰ کارکردگی کے لیے کوشاں رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ کھلاڑی پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بن کر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں، نوجوانوں کی توانائی، صلاحیت اور کردار ملک کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کے وقار کی تشکیل کریں گے۔

فیلڈ مارشل نے نوجوان پاکستانیوں کو نظم و ضبط، دیانت داری اور محنت کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کے لیے بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اعزاز سے مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے زبردست حوصلہ ملا ہے۔

Comments

Comments are closed.