دنیا
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں ، چین
- خطے میں ایک ایلچی بھیجا ہے ، ایلچی کی کوششوں سے متعلق مزید معلومات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی ، ترجمان لن جیان
چین نے کہا ہے کہ وہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور قیام امن کے لیے مصالحت اور بات چیت کو فروغ دیتا رہے گا۔
چین کے ترجمان لن جیان نے پیر کو بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ اس نے خطے میں ایک ایلچی بھیجا ہے اور ایلچی کی کوششوں سے متعلق مزید معلومات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
ماہر ایلچی ڈینگ ژیجن پچھلے ہفتے پھنوم پین میں موجود تھے ، تاکہ دونوں جنوب مشرقی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں کو کم کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

























Comments
Comments are closed.