BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.49 Decreased By ▼ -1.53 (-1.64%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز تفویض

  • کنگ عبدالعزیز میڈل کا اعزاز فیلڈ مارشل کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور دفاعی تعاون کے فروغ میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف میں عطا کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی عطا کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزاز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت دیا گیا، جس کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل (اعلیٰ درجے) سے نوازا گیا۔

دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی و عسکری تعاون، اسٹریٹجک شراکت داری اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی ایک بار پھر توثیق کی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اسٹریٹجک وژن کو سراہتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی۔

اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خادمِ حرمین شریفین اور سعودی قیادت کا اعزاز پر شکریہ ادا کیا اور اسے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔

سعودی عرب کا یہ اعلیٰ ترین اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ میں ان کے مرکزی کردار کا اعتراف ہے۔

یہ اعزاز علاقائی امن و استحکام بالخصوص انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی کے شعبے میں مسلسل تعاون کے لیے ان کی خدمات کا بھی مظہر ہے۔

Comments

Comments are closed.