BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

آسٹریلیا میں بونڈائی بیچ حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت، وزیراعظم نے سیکیورٹی جائزے کا حکم دیدیا

  • حکومت کی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے اور حملے کے آغاز کے وقت یعنی شام 6:47 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا میں سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ایک ہفتہ قبل ہونے والے حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے ملک کی قانون نافذ کرنے والی اور خفیہ ایجنسیوں کے کام کا جائزہ لینے کا اعلان کیا۔

ملک نے اس موقع پر ڈےآف ریفلیکشن منایا تاکہ حملے میں ہلاک ہونے والے 15 افراد اور درجنوں زخمیوں کو یاد کیا جا سکے۔ حکومت کی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے اور حملے کے آغاز کے وقت یعنی شام 6:47 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

حکام نے آسٹریلوی عوام سے کہا کہ وہ اتوار کی شام، جو یہودی تہوار ہنوکہ کے آٹھویں اور آخری دن کی شروعات بھی تھی، موم بتی روشن کریں تاکہ متاثرین کی یاد میں خاموشی سے یاد منائی جا سکے۔ حملہ مبینہ طور پر ایک باپ اور بیٹے نے کیا تھا۔

وزیراعظم انتھونی البانیس نے کہا کہ اس بات کی تحقیق کی جائیگی کہ آیا وفاقی پولیس اور خفیہ ایجنسیاں صحیح اختیارات، ڈھانچے، عمل اور معلومات کے تبادلے کے انتظامات کے ساتھ آسٹریلوی عوام کی حفاظت کے قابل ہیں یا نہیں۔ انتھونی البانیس پر یہ دباؤ ہے کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی یہود دشمنی کو کم کریں۔

حکام اس حملے کو یہودیوں کیخلاف دہشت گردانہ کارروائی قرار دے رہے ہیں اور ملک بھر میں سکیورٹی اور گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آور شدت پسند گروہ داعش سے متاثر تھے۔ انتھونی البانیس نے کہا کہ حملے نے ملک میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول کی وضاحت کی ہے اور ایجنسیاں بہترین پوزیشن میں ہونی چاہئیں۔

حملے کے ملزم ساجد اکرم، موقع پر پولیس فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔ ان کے 24 سالہ بیٹے نوید اکرم، جو بھی پولیس فائرنگ میں زخمی ہوئے اور منگل کو کومے سے باہر آئے،ان کے خلاف 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں قتل اور دہشت گردی شامل ہیں۔ وہ اس وقت اسپتال میں ہیں۔

حملے کے بعد اسدری اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے جھنڈے دکھانے پر پابندی کے لیے نیو ساؤتھ ویلز حکومت نے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا، تاکہ آئندہ ایسے مظاہرے اور فرقہ وارانہ تشدد روکا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.