BR100 Decreased By (-0.85%)
BR30 Decreased By (-1.05%)
KSE100 Decreased By (-2.48%)
KSE30 Decreased By (-2.5%)
BAFL 60.18 Decreased By ▼ -1.55 (-2.51%)
BIPL 28.00 Decreased By ▼ -1.22 (-4.18%)
BOP 35.60 Decreased By ▼ -1.77 (-4.74%)
CNERGY 8.68 Increased By ▲ 0.19 (2.24%)
DFML 19.40 Decreased By ▼ -0.70 (-3.48%)
DGKC 219.48 Decreased By ▼ -13.78 (-5.91%)
FABL 100.89 Decreased By ▼ -2.96 (-2.85%)
FCCL 56.00 Decreased By ▼ -1.75 (-3.03%)
FFL 17.50 Decreased By ▼ -0.39 (-2.18%)
GGL 24.20 Decreased By ▼ -2.02 (-7.7%)
HBL 309.03 Decreased By ▼ -9.56 (-3%)
HUBC 227.51 Decreased By ▼ -5.93 (-2.54%)
HUMNL 11.09 Decreased By ▼ -0.11 (-0.98%)
KEL 7.89 Decreased By ▼ -0.22 (-2.71%)
LOTCHEM 29.60 Decreased By ▼ -0.94 (-3.08%)
MLCF 101.50 Decreased By ▼ -5.56 (-5.19%)
OGDC 339.00 Decreased By ▼ -4.32 (-1.26%)
PAEL 44.14 Decreased By ▼ -2.88 (-6.13%)
PIBTL 17.55 Decreased By ▼ -1.07 (-5.75%)
PIOC 269.00 Decreased By ▼ -11.55 (-4.12%)
PPL 239.50 Decreased By ▼ -7.32 (-2.97%)
PRL 38.65 Increased By ▲ 1.40 (3.76%)
SNGP 112.55 Decreased By ▼ -5.79 (-4.89%)
SSGC 30.00 Decreased By ▼ -1.94 (-6.07%)
TELE 8.99 Decreased By ▼ -0.19 (-2.07%)
TPLP 12.49 Decreased By ▼ -0.83 (-6.23%)
TRG 64.49 Decreased By ▼ -3.01 (-4.46%)
UNITY 10.33 Decreased By ▼ -0.28 (-2.64%)
WTL 1.34 Increased By ▲ 0.07 (5.51%)
دنیا

اسرائیل کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر گولہ باری، 6 افراد شہید،غزہ کے باشندے سراپا احتجاج

  • غزہ شہر کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ جاں بحق افراد میں چار ماہ کا ایک شیر خوار بچہ، 14 سالہ لڑکی، دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

غزہ شہر کے ایک اسپتال میں ہفتے کے روز درجنوں فلسطینی جمع ہوئے تاکہ ان چھ افراد کا سوگ منایا جا سکے، جن میں بچے بھی شامل تھے، جنہیں سول ڈیفنس کے مطابق بے گھر افراد کے لیے قائم ایک پناہ گاہ پر اسرائیلی گولہ باری میں شہید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شب کہا ہے کہ اس کے دستوں نے مشکوک افراد پر فائرنگ کی تاکہ خطرے کو ختم کیا جا سکے، اور مزید کہا کہ واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور غیر متعلقہ افراد کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان پر افسوس ہے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی، جو حماس کے زیرِانتظام ایک امدادی ادارے کے طور پر کام کرتی ہے، نے ابتدائی طور پر جمعہ کو بتایا تھا کہ غزہ شہر کے مشرقی علاقے التفاح میں اسکول سے پناہ گاہ میں تبدیل کی گئی عمارت پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے ہفتے کے روز شہادتوں کی تعداد چھ بتائی، جن میں بچے بھی شامل ہیں، اور کہا کہ دو افراد اب بھی ملبے تلے لاپتا ہیں۔

غزہ شہر کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ جاں بحق افراد میں چار ماہ کا ایک شیر خوار بچہ، 14 سالہ لڑکی، دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

ہفتے کے روز اسپتال کے مردہ خانے میں لواحقین کمبلوں کے نیچے جھانک کر اپنے پیاروں کی آخری جھلک دیکھتے رہے۔

اسپتال کے باہر غم سے نڈھال ایک شخص سفید کفن میں لپٹے ایک شیر خوار بچے کی لاش اٹھائے ہوئے تھا، جیسا کہ اے ایف پی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے۔

سوگواروں کی جانب سے میتوں پر دعا کے دوران مزید پانچ لاشیں زمین پر رکھی گئیں۔

حملے کے عینی شاہد نافذ النادر نے کہا کہ یہ کوئی جنگ بندی نہیں، بلکہ خونریزی ہے۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خون بہنا بند ہو اور ہمیں ہر روز اپنے پیاروں کو نہ کھونا پڑے۔

’سنگین اور مسلسل خلاف ورزی‘

جمعہ کو جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ شمالی غزہ میں ییلو لائن کے علاقے میں آپریشنل سرگرمی کے دوران، ییلو لائن کے مغرب میں کمانڈ ڈھانچوں کے قریب چند مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی۔

امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں طے پانے والی جنگ بندی کے تحت اسرائیلی افواج نام نہاد ییلو لائن کے مشرق میں اپنی پوزیشنوں پر واپس جا چکی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ نشاندہی کے فوراً بعد دستوں نے خطرے کے خاتمے کے لیے مشتبہ افراد پر فائرنگ کی، اور مزید کہا کہ علاقے میں جانی نقصان کے دعوے سے آگاہ ہیں اور تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنے عزیزوں کو کھونے والے عبداللہ النادر نے اے ایف پی کو بتایا کہ گولہ باری شام کے وقت اچانک شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک محفوظ علاقہ اور محفوظ اسکول تھا اور اچانک… بغیر کسی انتباہ کے گولہ باری شروع کر دی گئی، جس میں خواتین، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہفتے کے روز جاری بیان میں حماس نے معصوم شہریوں کے خلاف کیے گئے ایک وحشیانہ جرم اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی اور بار بار خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی تحریک نے جنگ بندی کے ثالثوں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور فوری مداخلت کریں۔

جنگ بندی بدستور نازک ہے، دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں، جبکہ ثالثوں کو خدشہ ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں تاخیری حربے اپنا رہے ہیں۔

حماس کے زیرِانتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز بتایا کہ 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد اب تک اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 401 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل بھی حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگاتا رہا ہے، اور فوج کے مطابق جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے علاقے میں اس کے تین فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.