دنیا
یورپی یونین کا 90 ارب یورو قرض یوکرین کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرے گا ، زیلنسکی
- یہ اہم مدد ہے جو واقعی ہماری مزاحمت کو مضبوط کرتی ہے ، صدر یوکرین
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 90 ارب یورو قرض ملنے پر ملک کے آنے والے بجٹ خسارے پورے کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیف کی دفاعی صلاحیت کو واقعی مضبوط بناتا ہے۔
زیلنسکی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ اہم مدد ہے جو واقعی ہماری مزاحمت کو مضبوط کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ روسی اثاثے غیر فعال رہیں اور یوکرین کو آنے والے برسوں کے لیے مالی تحفظ کی ضمانت حاصل ہو۔






















Comments