BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

امریکا نے پاک فضائیہ کے لیے 686 ملین ڈالر کے ایف 16 اپ گریڈ پیکج کی منظوری دیدی

  • منصوبے کے تحت طیاروں کی جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی استعداد کو بہتر بنایا جائے گا، تاکہ پاکستان ائر فورس کی کارروائی کی صلاحیت میں اضافہ ہو سکے
شائع اپ ڈیٹ

امریکا نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایف 16 طیاروں کے بیڑے کے لیے 686 ملین ڈالر کا اپ گریڈ پیکج منظور کر لیا ہے، جس کے بعد کانگریس میں جائزے کا عمل شروع ہو گیا۔ یہ اطلاع 8 دسمبر کو امریکی دفاعی سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی طرف سے کانگریس کو بھیجے گئے ایک خط میں دی گئی۔

ڈی ایس سی اے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ جائزہ 30 دن کے لیے ہوگا جس کے دوران امریکی قانون ساز ایف 16 ٹیکنالوجی کی فروخت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایجنسی نے کہا کہ تجویز کردہ فروخت “امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی حمایت کرے گی کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسداد دہشت گردی کے اقدامات میں امریکی اور شراکت دار افواج کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کا موقع ملے گا۔

پیکج میں لنک 16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ ڈیٹس، تربیت اور مکمل لاجسٹک سپورٹ شامل ہے۔

یہ تجویز کردہ فروخت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے حالیہ ملاقاتوں کے بعد، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون مضبوط ہو اور خطے میں سکیورٹی و انسداد دہشت گردی کے مشترکہ اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔

ڈی ایس سی اے کے خط کے مطابق یہ فروخت پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے اس کے بلاک 52 اور مڈلائف اپ گریٹ ایف 16 بیڑے کی اپ ڈیٹ اور ری فربشمنٹ کرے گی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ یہ اپ ڈیٹس پاکستان فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے درمیان آپریشنز، مشقوں اور تربیت میں بہتر ہم آہنگی اور انٹیگریشن فراہم کریں گی، جبکہ ری فربشمنٹ طیاروں کی عمر 2040 تک بڑھا دے گی اور اہم پرواز کی حفاظتی مسائل کو حل کرے گی۔

یاد رہے رواں سال فروری میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے 397 ملین ڈالر کی رقم غیر منجمد کی تھی ،تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امریکی ساختہ ایف 16 طیارے صرف انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے لیے استعمال ہوں، نہ کہ بھارت کے خلاف، جیسا کہ رائٹرز کی نظرثانی شدہ فہرست میں واضح کیا گیاہے۔

2019 میں پاکستان پر الزام لگا تھا کہ اس نے کشمیری فضائی جھڑپ کے دوران امریکی ساختہ ایف 16 طیارے استعمال کیے تھے، جس سے واشنگٹن میں امریکی فوجی سازوسامان کے استعمال کے اصولوں کی خلاف ورزی کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

Comments

Comments are closed.