دنیا
چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے شین ژین ایئرپورٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال
- امریکی صدر کی بدھ کو آمد پر شی جن پنگ نے خود ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا
چینی صدر شی جن پنگ نے بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایئرپورٹ پر ذاتی طور پر آمد کا استقبال کیا۔ ٹرمپ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچے ہیں، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی شریک ہوں گے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ویڈیو میں استقبال کے مناظر دکھائے گئے۔
ایئر فورس ون سے اترنے کے بعد ٹرمپ نے سرخ قالین پر کھڑے ہو کر سلیوٹ کیا۔ اس موقع پر شی جن پنگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ استقبالیہ تقریب میں لوگوں نے رنگ برنگے پوم پومز اور چین و امریکا کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔




















Comments