BR100 Decreased By (-0.33%)
BR30 Increased By (0.12%)
KSE100 Decreased By (-0.37%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 60.34 Decreased By ▼ -0.62 (-1.02%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 31.51 Increased By ▲ 0.06 (0.19%)
CNERGY 11.91 Increased By ▲ 0.46 (4.02%)
DFML 17.50 Increased By ▲ 0.71 (4.23%)
DGKC 201.31 Increased By ▲ 0.32 (0.16%)
FABL 93.50 Decreased By ▼ -1.74 (-1.83%)
FCCL 60.30 Increased By ▲ 0.48 (0.8%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.07 (-0.48%)
GGL 19.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 306.45 Decreased By ▼ -0.76 (-0.25%)
HUBC 206.98 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.00 Decreased By ▼ -0.15 (-1.84%)
KEL 6.26 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 24.68 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 104.49 Decreased By ▼ -0.64 (-0.61%)
OGDC 313.71 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
PAEL 35.05 Decreased By ▼ -0.56 (-1.57%)
PIBTL 13.86 Decreased By ▼ -0.14 (-1%)
PIOC 272.50 Decreased By ▼ -2.53 (-0.92%)
PPL 223.90 Increased By ▲ 0.15 (0.07%)
PRL 82.09 Increased By ▲ 2.58 (3.24%)
SNGP 94.60 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SSGC 23.55 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.4%)
TPLP 12.83 Decreased By ▼ -0.05 (-0.39%)
TRG 52.95 Decreased By ▼ -0.25 (-0.47%)
UNITY 8.57 Decreased By ▼ -0.19 (-2.17%)
WTL 1.31 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ کے قتل کی سازش، آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا

  • مرچنٹ نے 2024 میں ایران کے کہنے پر یہ سازش تیار کی تھی، استغاثہ
شائع اپ ڈیٹ

امریکا کی وفاقی عدالت نے پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 330 ماہ کی قید کی سزا سنا دی۔

امریکی محکمہ انصاف نے منگل کو بتایا کہ ایک امریکی جج نے پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اہم امریکی سیاست دانوں کے قتل کی سازش کے جرم میں 27 سال سے زائد قید کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے مطابق مرچنٹ نے 2024 میں ایران کے کہنے پر یہ سازش تیار کی تھی۔

محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق بروکلین کی وفاقی عدالت کے امریکی ڈسٹرکٹ جج ایرک آر کومیتی نے 48 سالہ آصف مرچنٹ کو سرحدوں سے ماورا دہشت گردی کی کارروائی کی کوشش اور معاوضے کے عوض قتل کی سازش کے جرم میں 330 ماہ قید کی سزا سنائی۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ مرچنٹ نے 2020 میں ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ردعمل میں ٹرمپ اور دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا میں افراد بھرتی کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس وقت ٹرمپ اپنی پہلی صدارتی مدت پوری کررہے تھے۔

وفاقی استغاثہ کے مطابق 2024 میں تیار کی گئی اس سازش کے ممکنہ اہداف میں جو بائیڈن اور نکی ہیلی بھی شامل تھیں، جنہوں نے اسی سال ری پبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے لیے ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑا تھا۔

محکمہ انصاف کے مطابق مارچ میں وفاقی جیوری نے مرچنٹ کو سیاسی شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کے لیے امریکا آنے کا مجرم قرار دیا تھا۔

بروکلین میں مقدمے کی سماعت فروری کے اواخر میں شروع ہوئی جو ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملے کا حکم دینے سے چند روز قبل کی بات ہے۔ ان حملوں کے بعد ایران جنگ شروع ہوئی۔

دورانِ سماعت مرچنٹ نے بیان دیا کہ وہ ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کی اس سازش میں شامل تو ہوا تھا، تاہم اس نے یہ قدم اپنی مرضی کے خلاف اٹھایا تاکہ تہران میں موجود اپنے اہلِ خانہ کو تحفظ فراہم کرسکے۔

اس نے کہا کہ اسے کسی مخصوص شخص کو قتل کرنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا، تاہم تہران میں ہونے والی گفتگو کے دوران اس کے ایرانی رابطہ کار نے تین شخصیات کے نام لیے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی حملے سے پہلے ہی منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔

محکمہ انصاف کے مطابق اپریل 2024 میں مرچنٹ سے رابطہ کرنے والے ایک شخص نے اس کی سرگرمیوں کی اطلاع حکام کو دی اور خفیہ مخبر بن گیا۔

مرچنٹ کو اسی سال گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے صحتِ جرم سے انکار کیا تھا۔

تہران نے اس الزام کی تردید کی کہ اس نے ٹرمپ یا دیگر امریکی عہدیداروں کو نشانہ بنانے یا ان پر حملے کی سازش کی تھی۔

28 فروری سے ایران پر جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

ایران کے کئی اعلیٰ رہنما بھی مارے گئے ہیں جن میں اس وقت کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

Comments

200 حروف