کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی
ایک تولہ چاندی 85 روپے کی کمی سے6 ہزار روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 4191 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1457 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 85 روپے کی کمی سے6 ہزار روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.