BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ایچ بی ایل، پی ایس ایل 7 دسمبر کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد کرے گی

  • عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقینِ کرکٹ کی شرکت کی توقع
شائع اپ ڈیٹ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں 7 دسمبر کو خصوصی روڈ شو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقینِ کرکٹ کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ نے دنیا کی دلچسپ اور تجارتی طور پر مضبوط ٹی ٹوئنٹی لیگوں میں تیزی سے اپنی پہچان بنائی ہے۔

لندن روڈ شو کا مقصد اس رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں اور کرکٹ شائقین کو لیگ، اس کے تجارتی ماحولیاتی نظام اور اگلے ترقیاتی مرحلے کو آگے بڑھانے والی حکمت عملی کے بارے میں مکمل تعارف فراہم کرنا ہے۔

دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے منصوبے پر برطانیہ میں ممکنہ مالکان اور سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے جو لیگ کی بین الاقوامی مقبولیت اور برطانیہ میں کرکٹ اسٹیک ہولڈرز کے مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ لارڈز میں یہ روڈ شو پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر بلند کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی سرمایہ کاروں کی نئی ٹیموں میں دلچسپی پی ایس ایل میں بین الاقوامی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے اور یہ ایونٹ عالمی شراکت داریوں کو مضبوط کرنے اور طویل مدتی ترقیاتی منصوبے پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ لیگ نے دنیا بھر میں اپنی دلچسپی اور تجارتی قدر کے ساتھ عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کے طور پر خود کو منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لارڈز میں روڈ شو سرمایہ کاروں کو لیگ کے مستقبل کے منصوبوں سے قریب لانے اور دو نئی ٹیموں کے اضافے سے پیدا ہونے والے مواقع دکھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

خصوصی ایونٹ میں 30 سپر فینز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی جبکہ ٹکٹس سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Comments

Comments are closed.