کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں مزید کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4208 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
عالمی و مقامی مارکیٹ میں بدھ کو بھی سونے کی قیمت میں کمی جب کہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4208 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونا 2700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 81 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 85 روپے ہوگئی۔
























Comments
Comments are closed.