BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری،کابینہ کمیٹی نے مالی بولی کھولنے کی منظوری دیدی

  • بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ ادارہ پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی(پی ایم آر سی ایل) کو فروخت کیا جائے گا،
شائع December 1, 2025 اپ ڈیٹ December 1, 2025 09:17am

باخبر ذرائع نے بزنس ریکورڈر کو بتایا کہ کابینہ کی پرائیویٹائزیشن کمیٹی(سی سی او پی) نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ(ایچ بی ایف سی ایل) کی نجکاری کے لیے مالی بولی کھولنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ ادارہ پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی(پی ایم آر سی ایل) کو فروخت کیا جائے گا، حالانکہ اس خریدار کمپنی کی مالی حیثیت ایچ بی ایف سی ایل کے اثاثوں سے کمزور بتائی جاتی ہے۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کو ستمبر 2019 میں نجکاری پروگرام میں شامل کیا گیا تھا اور کابینہ نے اس فیصلے کی توثیق اکتوبر 2019 میں کی۔ اس مقصد کے لیے ایم سی بی بینک، الکسیر سیکیورٹیز اور وائی فورڈ رہوڈز کو مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا، جنہوں نے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد ٹرانزیکشن اسٹرکچر رپورٹ تیار کی، جسے 2020 میں سی سی او پی اور بعد ازاں کابینہ نے منظور کیا۔

نجکاری کے عمل کے دوران چار انٹرسٹڈ پارٹیز نے اپنے اظہار دلچسپی اور کوالیفکیشن دستاویزات جمع کرائیں جن میں پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی، پاکستان ہاؤسنگ فنانس کمپنی، اسلامی ترقیاتی بینک سعودی عرب اور آئی ایف آئی سی بینک بنگلہ دیش شامل تھے۔ بعد میں اسلامی ترقیاتی بینک نے اپنی دلچسپی واپس لے لی جبکہ آئی ایف آئی سی بینک کی معلومات ناکافی قرار پائیں۔ باقی دو اداروں کو مشروط طور پر اہل قرار دیا گیا، تاہم اسٹیٹ بینک نے پاکستان ہاؤسنگ فنانس کمپنی کو قواعد پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد کر دیا، یوں واحد اہل امیدوار پی ایم آر سی ایل قرار پایا۔

جولائی 2023 میں کابینہ کمیٹی نے واحد بولی دہندہ کے ساتھ نیگوشی ایٹڈ سیل کی اجازت دے دی، جس کے بعد جنوری 2024 میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جسے مکمل اختیارات سونپے گئے۔ پی ایم آر سی ایل نے دسمبر 2023 میں ڈیٹا روم تک رسائی حاصل کر کے جانچ پڑتال شروع کی۔ اسی دوران شیئر پرچیز ایگریمنٹ اور انسٹرکشنز ٹو انٹرسٹڈ پارٹیز کے مسودے تیار کر کے متعلقہ اداروں کو بھجوائے گئے۔ کئی ماہ کی خط و کتابت، ترامیم اور مشاورت کے بعد اکتوبر 2024 میں ان دستاویزات کے حتمی مسودے منظور کیے گئے جنہیں بعد ازاں پی ایم آر سی ایل نے قبول کر لیا۔ کمپنی نے دسمبر 2024 میں ایچ بی ایف سی ایل کے 51 فیصد حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

مالیاتی مشیر نے ایچ بی ایف سی ایل کی مالیت کے تعین کے لیے مختلف طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ نومبر 2025 میں نجکاری کمیشن بورڈ کے سامنے پیش کی۔ بورڈ نے تفصیلی جائزے کے بعد ریفرنس پرائس کی منظوری دی اور اسے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھیجنے کی سفارش کی۔ کابینہ ڈویژن کے قواعد کے مطابق ریفرنس پرائس کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 28 نومبر 2025 کے اجلاس میں نجکاری ڈویژن کی تجویز منظور کر لی، جس کے بعد ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کے لیے مالی بولی کھولنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.