BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.57 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے31 افراد ہلاک

  • سب سے زیادہ ہلاکتیں وسطی ضلع بدولا میں ہوئیں جہاں رات کے وقت پہاڑی ڈھلوانیں گرنے سے 16 افراد اپنے گھروں کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے
شائع اپ ڈیٹ

سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے اس ہفتے کم از کم 31 افراد کی جان لے لی جبکہ 14 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں وسطی ضلع بدولا میں ہوئیں جہاں رات کے وقت پہاڑی ڈھلوانیں گرنے سے 16 افراد اپنے گھروں کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق ملحقہ ضلع نووارا ایلیا میں بھی اسی نوعیت کے حادثے میں مزید چار افراد جان سے گئے جبکہ دیگر اموات مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیچڑ کے تودے گرنے سے تقریباً 400 گھر متاثر ہوئے اور 1,100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر قائم عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں دریاؤں کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر بلند مقامات کی جانب منتقل ہوں تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع ہے جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں بعض مقامات پر 250 ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رواں ہفتے ہونے والی اموات گزشتہ سال جون کے بعد سب سے زیادہ ہیں، جب شدید بارشوں کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دسمبر میں بھی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد جان سے گئے تھے۔

Comments

Comments are closed.