BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

روس پر امریکی پابندیوں پر عمل درآمد کی تیاری، خام تیل کی قیتموں میں اضافہ

  • برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 21 سینٹ یعنی 0.33 فیصد بڑھ کر فی بیرل 63.72 ڈالر تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کے روز معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس سے گزشتہ سیشن میں ہونے والی کمی کا جزوی ازالہ ہو گیا۔ سرمایہ کار ایک جانب یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کی امریکی مہلت کے خاتمے کی تیاری جاری ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 21 سینٹ یعنی 0.33 فیصد بڑھ کر فی بیرل 63.72 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 24 سینٹ یا 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 59.68 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے۔ دونوں بینچ مارکس نے بدھ کے روز تقریباً 2 فیصد کمی کے بعد معمولی بہتری دکھائی۔

قیمتوں میں اس اضافے کی ایک اہم وجہ رائٹرز کی وہ رپورٹ ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکا نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک امریکی مسودہ فریم ورک قبول کرے، جس کے تحت یوکرین کو کچھ علاقے اور ہتھیار روس کے حوالے کرنے ہوں گے۔ رپورٹ میں دو ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جو اس معاملے سے واقف ہیں۔

امریکا جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے طور پر روس کی بڑی تیل کمپنیوں روزنیفٹ اور لوک آئل پر پابندیاں عائد کر چکا ہے، جن کے ساتھ کاروبار ختم کرنے کی مہلت 21 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ پابندیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے روزنیفٹ نے عراقی کردستان کی سب سے بڑی آئل ایکسپورٹ کمپنی، کردستان پائپ لائن کمپنی، میں اپنی ملکیت کم کر کے 50 فیصد سے نیچے کر دی ہے۔

مارکیٹ ماہر ٹونی سائمکور نے اپنے نوٹ میں کہا کہ خام تیل کی قیمتوں کا رجحان مجموعی طور پر مثبت ہے، بشرطیکہ یہ سال کی کم ترین سطح یعنی 55 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہے۔ ان کے مطابق جیو پولیٹیکل صورتحال اور امریکی پالیسی اقدامات نے عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی کو مزید بڑھا دیا ہے، تاہم موجودہ سطح پر قیمتوں میں استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.