BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.58 Decreased By ▼ -1.58 (-1.7%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.69%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

سعودی ولی عہد کو خاشقجی قتل کا علم نہیں تھا، ٹرمپ کا امریکی انٹیلی جنس کے برعکس مؤقف

  • محمد بن سلمان کا امریکہ میں سرمایہ کاری کے وعدے کو بڑھا کر 1 ٹریلین ڈالر کرنے کا اعلان
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے باخبر نہیں تھے، حالانکہ امریکی انٹیلی جنس اس کے برعکس نتیجے پر پہنچی تھی۔ اوول آفس میں دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں یہ معاملہ دوبارہ اٹھا، جہاں محمد بن سلمان سات برس بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کر رہے تھے اور اپنی عالمی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ٹرمپ نے اس موقع پر سعودی عرب کو نان نیٹو میجر الائی کا درجہ دینے کا اعلان کیا، جبکہ دونوں ممالک نے ہتھیاروں کی خریداری، سول نیوکلیئر تعاون، مصنوعی ذہانت اور اہم معدنیات سے متعلق معاہدوں کا اعلان بھی کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک نے اسٹریٹجک ڈیفنس ایگریمنٹ بھی سائن کیا، جو مشرقِ وسطیٰ میں ڈیٹرنس کو مضبوط کرے گا اور امریکی دفاعی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب میں کام کرنا آسان بنائے گا۔

واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ آپریشن کی منظوری محمد بن سلمان نے دی تھی، تاہم ولی عہد نے اس کی تردید کرتے ہوئے اسے ایک سنگین حادثہ قرار دیا اور کہا کہ تحقیقات کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ ٹرمپ نے صحافی کے سوال پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے محمد بن سلمان کی انسانی حقوق کے حوالے سے بھی تعریف کی، مگر تفصیلات فراہم نہ کیں۔

ٹرمپ کے اس مؤقف پر جمال خاشقجی کی بیوہ نے سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ کسی شخص کی ناپسندیدگی کسی خوفناک جرم کا جواز نہیں بن سکتی۔

دورے کے دوران سعودی عرب نے 300 امریکی ٹینک خریدنے اور ایف-35 طیاروں کی مستقبل میں فراہمی کی منظوری حاصل کی، جو خطے کی عسکری توازن کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک نے سول نیوکلیئر تعاون پر مذاکرات کی تکمیل کے اعلان پر بھی دستخط کیے، تاہم یورینیم کی افزودگی سے متعلق امریکی شرط پر اختلافات برقرار ہیں۔

محمد بن سلمان نے اپنے امریکی سرمایہ کاری کے وعدے کو بڑھا کر 1 ٹریلین ڈالر کرنے کا اعلان بھی کیا، مگر اس کی ٹائم لائن واضح نہیں کی۔ ٹرمپ نے اپنی خاندانی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق کسی مفادات کے ٹکراؤ کے امکان کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ کاروباری معاملات سے مکمل طور پر الگ ہو چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.